ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بدعنوانی: 1000 افسران معطل، 86آئی اے ایس،آئی پی ایس اور آئی آرایس پرکارروائی

بدعنوانی: 1000 افسران معطل، 86آئی اے ایس،آئی پی ایس اور آئی آرایس پرکارروائی

Wed, 17 Jul 2019 23:36:05    S.O. News Service

نئی دہلی، 17 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) نریندر مودی حکومت کابدعنوانی پر حملہ جاری ہے۔وزارت داخلہ نے بدعنوانی اور خراب کردار کے معاملے میں گھرے ایک ہزار افسران کو گزشتہ پانچ سالوں میں باہر کا راستہ دکھایا ہے۔وہیں 86 آئی اے ایس، آئی پی ایس اور آئی آرایس افسروں کے خلاف بھی سی بی آئی نے بدعنوانی کے مقدمات کی تحقیقات شروع کی ہیں۔حکومت نے یہ معلومات بدھ کو لوک سبھا میں دیں۔دراصل بیجو جنتا دل کے ایم پی بھرتہر مہتاب اور بی جے پی کے ایم پی سنگیتا کماری سنگھ دیو نے لوک سبھا میں پوچھا تھا کہ کیا وزیر اعظم بتائیں گے کہ گزشتہ تین سالوں میں کتنے آئی اے ایس، آئی پی ایس اور آئی آرایس افسران کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات میں کارروائی ہوئی۔ساتھ ہی کتنے افسر غیر قانونی طریقے سے جائیداد حاصل کرنے میں پھنسے۔ان افسروں کی تفصیلات کیا ہے، جو اپنے خلاف تحقیقات شروع ہونے پر بیرون ملک بھاگ گئے؟۔لوک سبھا میں پی ایم اوکے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے بتایا کہ سی بی آئی نے بدعنوانی کے معاملات میں کل 86 آئی اے ایس، آئی پی ایس اورآئی آرایس کے خلاف گزشتہ تین سالوں میں کارروائی کی ہے۔یہ کارروائی 2016، 2017، 2018 اور 2019 میں ہوئی۔حکومت نے 30 جون 2019 تک ہوئی کارروائیوں کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ان تین سالوں میں 26 آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی آر ایس کے خلاف الزام ثابت ہوئے ہیں،اگرچہ کوئی افسر بیرون نہیں بھاگا ہے۔وزیر نے بتایا کہ مرکزی حکومت بدعنوانی کے خلاف ’صفر رواداری‘ کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔ادھر وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں 1083 افسران کو سروس سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا۔ان افسروں کے خلاف کارکردگی، کردار اور بدعنوانی کے معاملے میں حکومت نے کارروائی کی ہے۔


Share: